ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں ’’ڈسپیوٹ ریزولیوشن سیل‘‘ فعال ،سٹاف تعینات

ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں ’’ڈسپیوٹ  ریزولیوشن سیل‘‘ فعال ،سٹاف تعینات

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اور انقلابی نوعیت کے اقدام حق حقدار تک کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں۔۔۔

 نجی غیر منقولہ جائیداد کے متنازعہ ملکیتی معاملات کے مؤثر حل کے لیے ’’ڈسپیوٹ ریزولیوشن سیل‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں مستقل سٹاف کی تعیناتی بھی مکمل کر دی گئی ہے ۔مذکورہ سیل پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت ضلع بھر کے شہریوں سے غیر منقولہ جائیداد سے متعلق درخواستیں وصول کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں