بانی پی ٹی آئی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی پاکستانی قوم کی ترجمانی کر رہے ،ملک حسن اسلم اعوان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن راہنما تحریک انصاف ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی با اصول سیاستدان ہیں کبھی آمریت کے سامنے سر نگوں نہیں ہوں گے۔۔۔
وہ انتقامی کاروائیوں کے باوجود جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھ کر بھی پاکستانی قوم کی ترجمانی کر رہے ہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ، انہوں ن ے کہا کہ سرکاری سطح پر کی جانیوالی تحریک انصاف کو پس دیورا دھکیلنے کی کوششوں اور اس کی قیادت کی کردار کشی کے باوجود اس کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔