ٹرسٹ پلازہ سے متعلق فالو اپ اجلاس ،مرمت اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ٹرسٹ پلازہ سے متعلق فالو اپ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی محبوب احمد نے مرمت اور بحالی کے کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر کی ہدایات کے مطابق ٹرسٹ پلازہ میں مختلف حصوں کی مرمت تیزی سے جاری ہے۔ فاطمہ جناح روڈ کے اطراف کی دیواروں اور سٹرھیوں کے پلستر و مرمت پر کام جاری ہے۔ پلازہ کے اندر انکروچمنٹ ختم کر دی گئی ہے جبکہ خراب سلنڈرز بھی ہٹائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پلازہ میں 8 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 20 کی جا رہی ہے۔