یونین کونسل کا دفتر واپس مندہ خیل منتقل، نئی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ

 یونین کونسل کا دفتر واپس مندہ خیل  منتقل، نئی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ

کمرمشانی(نمائندہ دُنیا)تحصیل عیسیٰ خیل کی یونین کونسل نمبر 10 مندہ خیل کی نئی بلڈنگ کئی سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکی۔

ماضی میں یونین کونسل کے چیئرمین بحال ہونے کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدگی سے فنڈز فراہم کیے جاتے رہے، جس کے تحت مندہ خیل میں کرائے کی عمارت میں دفتر قائم کیا گیا تھا۔تاہم چیئرمینوں کے اختیارات ختم ہونے کے بعد یونین کونسل مندہ خیل کا دفتر کوٹ چاندنہ منتقل کر دیا گیا، جس کے باعث بزرگ شہریوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کا دفتر فی الفور واپس مندہ خیل منتقل کیا جائے اور نئی عمارت کی تعمیر کے لیے گرانٹ جاری کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں