ڈپٹی کمشنر خوشاب کا تحصیل آفس کا دورہ،حاضری چیک کی
آفس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال ،سائلین سے ملاقات کر کے مسائل بھی سنے
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تحصیل آفس خوشاب کا اچانک دورہ کیا اس دوران ضلعی و میونسپل انتظامیہ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، ملازمین کی حاضری چیک کی اور سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے ۔اس موقع پر متعلقہ عملے کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں بعد ازاں انہوں نے کچہ بازار خوشاب، چھتری چوک اور کابلی گیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی کی صورتحال اور صفائی، ٹریفک کو روان دوان رکھنے کیلئے کئے گئے انتظامات اور دیگر شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ، خوشاب کے محلہ سید رسولیاں میں امام بارگاہ سادات کے قریب وزیر اعلیٰ پنجاب کلینک آن ویلز ہیلتھ گھر کی دستک پروگرام ہیلتھ ٹیموں کی میڈیسن سروسزاور صحت کے متعلقہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے گروٹ روڈ پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، دارلعلوم جعفریہ کربلا ٹرسٹ اور گورنمنٹ اسکول نمبر5 کا دورہ کیا۔