آر پی او کی دریائی چیک پوسٹ روحیلہ غربی اور چوکی میبل شریف میں کھلی کچہریاں

 آر پی او کی دریائی چیک  پوسٹ روحیلہ غربی اور چوکی  میبل شریف میں کھلی کچہریاں

کلورکوٹ(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد شہزاد آصف خان نے عوامی مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے دریائی چیک پوسٹ روحیلہ غربی اور چوکی میبل شریف میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان، ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال بھی موجود تھے ان دونوں مقامات کی کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، اور بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کی۔ آر پی او سرگودھا نے عوامی شکایات سنی اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں