سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کی تقسیم کا جائزہ اجلاس

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کی تقسیم کا جائزہ اجلاس

امدای کیمپ بند،افسر گھر گھر جا کر متاثرین کو امداد بارے آگاہ کررہے ،بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فراہم کیے گئے امدادی پیکیج کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود، اے سی کوٹمومن فیصل چیمہ اور بینک کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کو بند کر دیا گیا ہے اور 450 اے ٹی ایم کارڈز متعلقہ برانچز میں پہنچ چکے ہیں۔ ریونیو افسران گھروں پر جا کر متاثرین کو اطلاع دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کارڈ ایکٹیو کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امدادی پیکج سے فائدہ اٹھا سکیں۔مزید بتایا گیا کہ 577 پے آرڈرز بھی وصول ہو چکے ہیں اور انہیں متاثرین کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ کمشنر سرگودہا نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کو جلد اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کو سہولت میسر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں