بلاول سے تسنیم قریشی ،را نا عمیر کی گورنر ہائوس میں ملاقات
ملک کی مجموعی صورتحا ل ، متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوا لہ سے تبا د لہ خیا ل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پا کستا ن پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زر دا ر ی سے سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمدقریشی اور ڈویثرنل سیکرٹر ی انفار میشن ممبر ٹیم بلاو ل رانا عمیر خا ن کی گو ر نر ہا ؤ س لا ہو ر میں اہم ملا قات جس میں ملک کی مجموعی صورتحا ل اور صو بہ پنجا ب میں متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوا لہ سے تبا د لہ خیا ل ہو اتسنیم ا حمد قریشی اور را نا عمیر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرد ا ر ی کو نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوا لہ سے اپنے تحفظا ت سے آگاہ کیا ، ا س مو قع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر دا ر ی نے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلز پا رٹی متوقع بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے گی ،آ ج پیپلزپارٹی صو بہ پنجا ب میں مقبو لیت کے سفر پر رواں د واں ہے ،بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی حیر ت انگیز فتوحا ت حاصل کر ے گی۔