ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہر آباد کیمپس میں مشق

ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے  کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن  جوہر آباد کیمپس میں مشق

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ممکنہ ہنگامی صورتحال میں اداروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہر آباد کیمپس میں موک ایکسرسائز کی گئی۔۔۔

 اس دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کر کے اداروں کی کارکردگی کو چیک گیا، ایکسرسائز میں شامل پولیس فورس، سیکورٹی یونٹ،ریسکیو 1122سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کوئیک ریسپانس دیا۔ اختتام پر ایکسرسائز میں شریک افراد کو ہنگامی صورتحال کے دوران نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں