میونسپل کمیٹی خوشاب کے ملاز مین پنشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج

میونسپل کمیٹی خوشاب کے ملاز مین پنشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج

2ماہ سے پنشن نہ ملی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی

خوشاب(نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی خوشاب کے سابق ملازمین مسلسل 2 ماہ سے پنشن نہ ملنے پر سراپائے احتجاج بن گئے ، درجنوں متاثرہ پنشنروں نے ڈی سی آفس جوہر آباد میں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میونسپل انتظامیہ کے اکاونٹ میں پنشنوں کی مد میں فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود جان بوجھ کی ادائیگی نہیں کی جاتی، انہوں نے کہا کہ خوشاب کی میونسپل انتظامیہ عدالتی احکامات اور محکمہ لوکل گو رنمنٹ کی رولز کی صریحاًخلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں پنشنوں کی ادائیگی سے گریز کر رہی ہے ، انہوں ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ایک عرضداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پنشنوں اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں