محکمہ ہائی ویز کی 27 ترقیاتی سکیمیں، مانیٹرنگ کا حکم

محکمہ ہائی ویز کی 27 ترقیاتی سکیمیں، مانیٹرنگ کا حکم

31 ارب 86 کروڑ روپے کی سکیموں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 18 ، روڈ بحالی پروگرام کی 8 اور پی ایس ڈی پی کی ایک سکیم شامل،اجلاس میں تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا ڈویژن میں محکمہ ہائی ویز کی 31ارب 86 کروڑ روپے کی 27 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 18 سکیمیں، روڈ بحالی پروگرام کی 8 سکیمیں اور پی ایس ڈی پی کی ایک سکیم شامل ہیں۔ ان سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا، جس میں ایس ای ہائی ویز رانا عابد، ایکسین ملک گلفام اعوان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر سرگودہا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کو معیار کے مطابق اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔ ہر سکیم کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خاص طور پر روڈ سیکٹر پر توجہ دے رہی ہیں، اس لیے تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ضلعی افسران باقاعدہ وزٹ اور مانیٹرنگ کے ذریعے کام کی مکمل نگرانی کریں تاکہ منصوبے معیار اور وقت کے مطابق مکمل ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں