شادی کیلئے لاکھوں ہتھیا لئے ،بارات پہنچنے پر دلہن کا شوہر آدھمکا

 شادی کیلئے لاکھوں ہتھیا لئے ،بارات پہنچنے پر دلہن کا شوہر آدھمکا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جعلی شادی کا ڈھونگ ر چا کر سادہ لو ح گھرانے سے لاکھوں روپے ہتھیانے پر دو خواتین سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

لکسیاں کے علاقے کے رہائشی محمد ارسلان کے گھر آ کر انعم بی بی نے اس کی والدہ بکھی بی بی سے کہا کہ میرے پاس بے بی نام کی ایک طلاق یافتہ لڑکی کا رشتہ ہے اور وہ غریب اور ضرورت مند ہے جس پر بکھی بی بی نے اپنے بیٹے ارسلان کی شادی کے لیے ہاں کر دی اس دوران انعم بی بی نے لڑکی والوں کا قرض اتارنے اور مختلف اخراجات کے لیے پانچ لاکھ روپے اور دیگر سامان وصول کیا گزشتہ روز جب ارسلان کی بارات لڑکی کے گھر پہنچی تو نکاح سے کچھ لمحے پہلے دلہن کا شوہر جس نے اپنا نام شاہ نواز بتایا اورکہا کہ بے بی میری بیوی ہے اور میں نے اسے طلاق نہیں دی اوردھمکی دی کہ اگر نکاح پر نکاح کیا تو اس کے نتائج بھگتنا ہونگے اور اپنی بیوی کو دلہن کے ملبوسات سمیت لے کر رفو چکر ہو گیا بعد ازاں جعلی شادی کے ڈھونگ کا علم ہونے پر دلہا ارسلان نے شاہ نواز ،انعم بی بی اور جعلی دلہن بے بی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں