فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،نائیکہ سمیت 2عورتیں،2 مرد گرفتار

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،نائیکہ سمیت 2عورتیں،2 مرد گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا )خوشاب پولیس کا محلہ وزیر آباد میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، نائیکہ سمیت 2 عورتیں اور2 مرد رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے ، پولیس نے کوثر پروین زوجہ ممتازکے گھر وزیر آباد میں چلنے والے فحاشی کا اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا،

پکڑے جانیوالے ملزمان میں کوثر پروین زوجہ ممتاز،حنا نواز زوجہ ارشد ساکن راولپنڈی ، محمد اظہر ولد محمد نواز ساکن اعظم آباداور وقار ولد ظفر ساکن وزیر آباد شامل ہیں، پولیس نے دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر16ہزار روپے کی نقدی2 موبائل فونز اورجنسی آلات بر آمد کر کے تھانہ خوشاب میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں