پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کی کارروائی میں تیزی ،653چالان ،6لاکھ جرمانے
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں ٹریفک قوانین کے ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کی جانیوالی کاروئیوں میں تیز آ گئی ، گزشتہ روزگزشتہ روز ضلع خوشاب کے مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر 653چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور انہیں مجموعی طور پر6لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،
ضلعی دفتر پولیس سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق چالانوں کی زد میں آنیوالوں میں144بلا لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیور 09 نابالغ ڈرائیور 50ون وے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والیاوور لوڈنگ کے مرتکب 18 ڈرائیوراور دھواں چھوڑنے والی 23گاڑیوں اور دیگر 346افراد شامل ہیں ۔