چشمہ بیراج سے ملنے والی کی غیر اسلامی طریقے سے تدفین
کندیاں(نمائندہ دنیا )چشمہ بیراج سے ملنے والی نامعلوم افراد کی نعشوں کی انسانیت سوز تذلیل کئی سالوں سے میڈیا کی طرف سے اجاگر کرنے کے باوجود مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو سکی
دریائے سندھ سے ملنے والی نامعلوم افراد کی نعشوں کی تدفین اسلامی اصولوں کے مطابق کروانے کے متعلق مقامی شہریوں کی طرف سے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں نامعلوم بدقسمت انسانوں کی نعشوں کو کچرا والی ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کے مقامی قبرستان میں لے جا کر تدفین کردی جاتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے ملنے والی نامعلوم نعشوں کو اسلامی روایات کے مطابق تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کی عدائیگی کے بعد دفن کیا جائے اور لاوارث مردوں کی تدفین کے لئے رنگ ،مذہب اورنسل کو بالاطاق رکھ کر انسانیت کے رشتہ کو ملحوظ خاطررکھنا چاہئے ۔