کرسمس کے حوالے سے بین ا لمذاہب امن کمیٹی خوشاب کا اجلاس
خوشاب(نمائندہ دُنیا )کرسمس کے حوالے سے ضلعی بین ا لمذاہب امن کمیٹی خوشاب کا اہم اجلاس کمیٹی کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں مسیحوں عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے حولے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ستاھ غیر مسلم اقلیتوں کو بھی مساوی حقوق حاصل ہیں ، خوشاب کی ضلعی انتظامیہ تما م مذاہب کے پیرو کاروں کو ایک نظر سے دیکھتی اور ان کے ہر مذہبی تہوار پر انہیں تمام ممکنہ سہولیات مہیا کرے گی ۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی بین المذاہب امن کمیٹی کے فعال رکن ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے جہانزیب حسین لابر کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں عیسائی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔