80 شاہراہوں کی بہتری کا منصوبہ، 40 روڈز پر کام جاری

 80 شاہراہوں کی بہتری کا منصوبہ، 40 روڈز پر کام جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی سو فیصد فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

 کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شہر کی 40 اہم سڑکوں پر سو فیصد سٹریٹ لائٹس فعال کرنے ، کرو اسٹونز پینٹ کرنے اور پیچ ورک مکمل کرنے کے اہداف تفویض کرتے ہوئے کمشنر آفس کے افسروں کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔کمشنر نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہر کی 80 شاہراہوں اور سڑکوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ، جن میں سے 10 روڈز پر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے مرمت و بحالی کا کام جاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلے مرحلے میں 14 روڈز پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور کرو اسٹونز کی پینٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے ، جبکہ 40 روڈز پر ترقیاتی کام برق رفتاری سے جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد کے مطابق ان سڑکوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ 16 روڈز پر دوسرے مرحلے میں کام 15 جنوری 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں