گونگے بہرے بچے کو ورثا تلاش کر کے حوالے کر دیا گیا

گونگے بہرے بچے کو ورثا  تلاش کر کے حوالے کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار ) تھانہ سٹی پولیس اور ڈولفن سکواڈ کو سٹی ایریا سے ملنے والا قوت گویائی اور سماعت سے محروم 5/6 سالہ کمسن ارحم کے ورثاء کو تلاش کرکے انکے حوالے کر دیا۔

تھانہ سٹی پولیس اور ڈولفن سکواڈ کو سٹی ایریا سے 5/6 سالہ کمسن بچہ ملا جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم تھا۔ تھانہ سٹی ،ڈولفن سکواڈ نے فوری طور پر کمسن بچہ کو اپنی حفاظت میں لیا اور س کے ورثاء کو تلاش کرنے لگے ۔ آدھا گھنٹہ میں کمسن ارحم کے والد غلام عباس سکنہ وانڈھی گھنڈ والی کو تلاش کرکے انکے حوالے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں