مڈھ رانجھا میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں، مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونوا ح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی سے دوچارہیں ۔
اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کے باعث آٹا،انڈے ،دالیں،گوشت سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانے نرخوں پر بدستور فروخت جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف میسر ہوسکے ۔