مسیحوں کی عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی جانب سے مسیحوں کی عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر اتوارکو مسیحی برادری کی عبادات پر ضلع بھر کے تمام چرچز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،ڈی پی او میانوالی نے کہا ہے کہاقلیتی برادری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔