ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے آگاہی مہم میں تیزی
خوشاب (نمائندہ دُنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن \"محفوظ پنجاب\" کے تحت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے جاری آگاہی مہم میں تیزی آ گئی۔
ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے لاری اڈا جوہر آباد اور پولیس خدمت مرکز وین پر آنے والے افراد کے لیے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی، لین لائن کی پابندی، فوگ لائٹس، ریفلیکٹرز کے استعمال اور موسم سرما میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا اور گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز نصب کیے گئے ۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز چھٹی کے دن بھی کھلے رہتے ہیں اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس بلا تعطل جاری کیے جا رہے ہیں۔