خوشاب:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام \"ایک شام یارِ غار\" پروگرام
خوشاب (نمائندہ دُنیا) عوامی کمیٹی جماعت اسلامی سندرال کے زیر اہتمام جامع مسجد نمرہ، ضیاء الاسلام کالونی میں \"ایک شام یارِ غار\" کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فدا الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور سیرتِ سیدنا صدیق اکبرؓ پر روشنی ڈالی۔تقریب کا آغاز قاری محمد اجمل صدیق اعوان نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا جبکہ قاری محمد عثمان شاکر اور محمد زکریا نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔