کندیاں:سوئی گیس اہلکاروں کی غفلت، بل گلیوں میں پھینکے جانے پر صارفین پریشان

 کندیاں:سوئی گیس اہلکاروں  کی غفلت، بل گلیوں میں پھینکے  جانے پر صارفین پریشان

کندیاں (نمائندہ دنیا) محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 متعدد علاقوں میں اہلکار گیس کے بل گھروں تک پہنچانے کے بجائے گلیوں میں پھینک کر چلے جاتے ہیں، جس کے باعث بل بروقت صارفین تک نہیں پہنچ پاتے ۔بل تاخیر سے ملنے کے باعث صارفین کو ادائیگی میں مشکلات اور اضافی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بل ضائع ہونے کی صورت میں انہیں نئے بلوں کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں