مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں، رضوان مختار رندھاوا

مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت  مکمل نہیں، رضوان مختار رندھاوا

خوشاب (نمائندہ دُنیا) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ مضبوط بلدیاتی نظام جمہوریت کے استحکام اور حکومت و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رکھنے کی بنیاد ہے ۔

جوہر آباد اور اپنی رہائش گاہ چک 46 ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی بلدیاتی نظام کے استحکام سے مشروط ہے ، اس لیے بلا تاخیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔نچلی سطح پر منتخب نمائندے مقامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اور ان کا حل زیادہ مؤثر انداز میں کر سکتے ہیں، جبکہ بیوروکریسی کے ذریعے مسائل حل کرنے کا نظام سست اور غیر مؤثر ثابت ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں