ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران صفدر اور شہزاد بشارت سکنہ چک نمبر 77 کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والا ساؤنڈ سسٹم بھی تحویل میں لے لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں