ہرنولی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تھانہ ہرنولی کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ہرنولی میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے باعث ٹریکٹر پر سوار محمد اختر شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تاہم زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے وا لا ہرنولی کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر ٹریکٹر ٹرالی کا توازن بگڑنا حادثے کی وجہ بتایا جا رہا ہے ۔