نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی نجومیوں کا دھندا بھی چمک اٹھا

نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی نجومیوں کا دھندا بھی چمک اٹھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی نجومیوں پر بھی عروج آنے لگا، شہری آنے والے سال کے حوالے سے حقائق جاننے کیلئے بے تاب ہونے لگے نئے سال کی آمد کے پیش نظر مختلف فٹ پاتھوں اور دکانوں میں براجمان نجومیوں کے سٹالز پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے ’

بیروزگار افراد آئندہ سال بیروزگاری سے چھٹکارا پانے کے متلاشی’ والدین اپنی بچیوں کے نیک رشتوں اورنوجوان مستقبل کے سہانے خواب سجائے ان نجومیوں کے ہتھے چرھے ہوئے ہیں جو باتوں باتوں میں ان سے ان کے دل کا حال اگلوا کر انہیں میٹھی گولیاں دے کر جیبیں جھاڑنے میں مصروف ہو گئے ہیں’ نجومیوں کا کہنا ہے کہ وہ علم فلکیات سمیت دیگر علوم کے ماہر ہیں اور انہیں آنے والے وقت کا عام شخص سے پہلے علم ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں