مکان فروخت کر نیکا جھانسہ،6بہن بھائیوں،ماں پر مقدمہ درج

مکان فروخت کر نیکا جھانسہ،6بہن بھائیوں،ماں پر مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہری کو مکان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے پر چھ بہن بھائیوں اور ان کی بیوہ ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

عزیز کالونی کے محمد ریاض سے بیوہ ارشاد بی بی اور اس کے بچوں نے اپنا مکان فروخت کر کے ساڑھے 12 لاکھ روپے وصول کیے اور بقایہ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کے وقت معلوم ہوا کہ ملزمان نے نصف مکان کسی تیسرے فریق کو فروخت کر کے باقی حصے پر اپنا قبضہ کر لیا جس پر پولیس نے نوسر بازی کی دفعہ کے تحت بیوہ خاتون ،اس کے تین بیٹے اور تین بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں