سابق صدر سرگودھا چیمبر مرزا فضل الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں،سپرد خاک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر مرزا فضل الرحمن کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ،
مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،سرگودھا سمال چیمبر، سرگودھا جمخانہ کلب، روٹری کلب کے عہدیداران، تاجروں، صحافیوں، وکلاء، سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔