لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات ،خواتین سمیت 6زخمی

لڑائی جھگڑے کے مختلف  واقعات ،خواتین سمیت 6زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران عمر پارک میں مکان کے تناز ع پر عامر وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے محمد علی، خالد، فضا اور پروین بی بی کو مضروب کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،

نواحی جعفر کالونی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر حمزہ وغیرہ نے خنجر اور سوٹے سے حملہ کر کے ظفر احمد کو لہولہان کر دیا،بھابھڑہ میں ناجائز تعلقات سے انکار کرنے پر وقاص نے اپنی محلے دار خاتون ارم بی بی کو راستہ میں روک کر ہراساں کیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں