گلی سے گزرنے و الی نالی کے تنازع پر فائرنگ ،خوف وہرا س

گلی سے گزرنے و الی نالی کے  تنازع پر فائرنگ ،خوف وہرا س

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 115شمالی میں گلی سے گزرنے و الی نالی کے تنازعہ پر قاسم وغیرہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر محلے دار اکبر علی کے گھر کے سامنے آ گئے جنہوں نے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی

جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ نے چھپ کر جانیں بچائیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے آدھا گھنٹہ گھر کا محاصرہ اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ، اطلاع ملنے پر پولیس ے دو نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں