حسن آباد ساہیوال کے ہزاروں مکین بنیادی سہولیات سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محلہ حسن آباد ساہیوال کے ہزاروں مکین بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے بار بار رجوع کرنے کے باوجود تحصیل انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لئے جانے پر ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ۔۔۔
حسین آباد جو سر گو دھا اور شاہ پور دو سڑکوں کے درمیان اور صدر پولیس اسٹیشن ساہیوال کے عقب میں واقع ہے میں گندے اور بدبودار جوہڑوں اور چھپڑوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ نہ پختہ گلیاں اور نہ ہی گندے پانی کی نکاسی کا کوئی نظام موجود ہے ،جس کی وجہ سے گندا پانی خالی پلاٹوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ ان چھیڑوں میں مچھروں کی افزائش سے چھوٹے بڑوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اور ساتھ ہی زیر زمین زہریلا پانی علاقہ کے لوگ پینے پر مجبور ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔