کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنے پر 7بااثر زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پختہ کھال مسمار کر کے سرکاری املاک کو بھاری نقصان پہنچانے اور دیگر کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنے پر 7بااثر زمیندارقانون کی زد میں آ گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
رتوکالا میں خرم، احسان، ممتاز، مرتضیٰ ، محسن، بشیر ،محمد یار نے علاقہ سے گزرنے والے پختہ سرکاری راجباہ کو جگہ جگہ سے توڑ کر دیگر افراد کے حصے کا پانی چوری کر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،جس کی وجہ سے متاثرین سخت پریشانی کا شکار ہیں جن کی شکایت پر گزشتہ روز مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔