پلاٹ سے نو مولود بچہ برآمد،بے اولاد جوڑے کے حوالے

 پلاٹ سے نو مولود بچہ برآمد،بے اولاد جوڑے کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خالی پلاٹ سے کپڑے میں لپٹا نوزائیدہ بچہ برآمد ہوا، پولیس نے تحویل میں لے کر بیس سال سے بے اولاد ایک جوڑے کے حوالے کر دیا،

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک7 ایم ایل میں خالی پلاٹ سے نوزائدہ بچہ برآمد ہوا، شدید سردی میں کپڑے میں لپٹے بچے کے رونے کی آواز سن کر پلاٹ میں کھیلتے بچے متوجہ ہوئے اور اہل محلہ جمع ہو گئے پلاٹ مالک نصر اقبال کی اطلاع پر تھانہ پھلروان پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کر اس کا میڈیکل چیک اپ کروایا ڈاکٹرز کے مطابق بچہ صحت مند ہے ، جس پر قانونی کاروائی کے بعد بچے کو 20 سال سے بے اولاد ایک جوڑے کے سپرد کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون نے گناہ چھپانے کے لیے بچے کو جنم لے کرمردہ سمجھتے ہوئے پلاٹ میں پھینکا جس پر نہ معلوم افراد کے خلاف بچے کو پلاٹ میں پھینک کر فرار ہونے پر مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں