اداروں کی ترقی کا دارومدار حکمرانوں کی پالیسیوں پر ہوتا ہے ، ملک اشرف برہان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق امیدوار حلقہ پی ی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ اداروں کی ترقی کا دارومدار حکمرانوں کی پالیسیوں پر ہوتا ہے مگر پاکستان میں کوئی بھی پالیسی عوام اور ملکی مفاد میں نظر نہیں آرہی دیکھا جا رہا ہے کہ۔۔۔
اداروں کو فروخت کیا جا رہا ہے کسی ادارے کی نجکاری ہو رہی ہے تو کسی کو کوڑیوں کے بھاؤ نیلام کرنے کے لیے حکمران پر تول رہے ہیں یہ پالیسیاں کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔گھر کے سربراہ کا یہ ذمہ ہوتا ہے کہ وہ گھر کو ٹھیک کرے یہاں پر دیکھا جا رہا ہے کہ گھر چلانے کے لیے گھر کے برتن ہی فروخت کیے جا رہے ہیں اس طرح نہ تو ادارے چلتے ہیں اور نہ ہی ملک، خدارا اداروں کو مضبوط کریں نہ کہ انہیں فروخت کرے یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ برتن فروخت کر کے گھر کا نظام چلایا جائے ۔