مریم نواز کے انقلابی اقدامات کے دورس نتائج مرتب ہونگے: شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستا ن مسلم لیگ شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے سیاست سے بالاتر ہو کرجس طرح انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے دورس نتائج مرتب ہونگے ،
بالخصوص عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے انتہائی ضروری اقدامات پر جو لوگ اس کے منفی پہلو دیکھ رہے ہیں وہ یہ بھی دیکھیں کہ جب سے سیف سٹی پروجیکٹ شروع ہوا ہے اس وقت سے ہینڈ انجری کے کیسز میں کتنی کمی واقع ہوئی ہے مریم نواز نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ یقیناً سخت ضرور ہے مگر اس سے دوسروں کی اور اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے مخالفین کا کام تنقید کرنا ہے کرتے رہیں مگر عنقریب وہ یہ کہیں گے کہ محترمہ مریم نواز کے اقدامات واقعی قابل تحسین ہیں۔