صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ فنڈ میں اضافہ

صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ فنڈ میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر حکومت کی جانب سے ڈو یژن بھر کے چاروں اضلاع خوشاب میانوالی بھکر اور سرگودھا میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ فنڈ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 تمام کمپنیوں کے ٹھیکے دار کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اب صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا سڑکوں گلی محلوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گرد و غبار کے جو بادل چھائے ہوتے ہیں اب یہ کہیں نظر آئے تو ذمہ دار متعلقہ ٹھیکیدار ہوگا تمام سینٹری ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں اور سڑکوں پر اڑنے والی گرد و غبار جو الرجی اور مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہے اسے ہر صورت ختم کیا جائے اور جس سڑک پر صفائی کا ناقص انتظام ہوا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ سینٹری سپروائزر اور ٹھیکے دار ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں