مرکزی قبرستان کی بہتری شروع نہ ہو سکی ،پختہ قبروں کی تعمیر

مرکزی قبرستان کی بہتری شروع نہ ہو سکی ،پختہ قبروں کی تعمیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی احکامات کے باوجود مرکزی قبرستان کی حالت بہتر بنانے کیلئے بلدیہ سرگودھا کی جانب سے تا حال اقدامات شروع نہ ہونے سے پختہ قبروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ،

گورکن منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف جبکہ باہر’’قبرستان میں مزید قبروں کی گنجائش نہیں‘‘ کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا حکومت نے چند ماہ قبل سرگودھا سمیت ریجن بھر کے بلدیاتی اداروں کو قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے اور بائی لاز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ گورکنوں کی رجسٹریشن، فیس فکس کرنے پختہ قبروں کی روک تھام اور صفائی کا نظام بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے انخلاء کیلئے بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی، لیکن بلدیہ سرگودھا کی جانب سے عملی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پختہ قبروں کی تعمیر جاری ہے ۔ جھاڑیوں اور سٹریٹ لائٹس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ اور زہریلے جانوروں کی بہتات سے رات کے وقت جنازہ دفنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں