ٹریفک حادثات ،ساتویں کے طالبعلم سمیت 3افراد زخمی

ٹریفک حادثات ،ساتویں کے طالبعلم سمیت 3افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات کے دورا ن نشتر مارکیٹ کے قریب مٹی سے لوڈ ڈمپر ٹرک تیز رفتاری کے باعث سائیکل سوار ساتویں جماعت کے طالب علم علی حسنین پر چڑھ دوڑا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔

رتہ پور ریحان کے قریب تیز رفتار مظفر بس کی ٹکر لگنے سے کار سوار محمد ابرار اور راحیل شدید زخمی ہو گئے ابرار کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر دو زخمی ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علا ج ہیں،پولیس نے حادثات کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں