9موٹر سائیکل سوار شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے لگے

 9موٹر سائیکل سوار شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے لگے

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی جانب سے وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران اسلحہ کے زور پر تین شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔

مجموعی طور پر 9 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ملزمان اسلحہ لہرا کر شہریوں کو روک لیتے اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ۔وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور متاثرہ شہریوں کی درخواست پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے ۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رات کے اوقات میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں