تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) کندیاں ایم ایم روڈ پر تیز رفتار نامعلوم کار اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کو آگاہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت بتائی جا رہی ہے ، تاہم پولیس کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت کا عمل جار ی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں