38سالہ خاتون اور دوشیزہ کیساتھ زیادتی ، مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو مختلف واقعات کے دوران گزشتہ روز وارث ٹاؤن میں وقاص نے مبینہ طور پر 38 سالہ مسماۃ(ع) کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
مزاحمت پر خاتون کو مار پیٹ کرتے ہوئے اس کے پرس سے 25 ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیاجبکہ نواحی موضع لک میں عبدالرحمان نامی کو باش نے 19 سالہ مسماۃ(ث) کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا،پولس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔