6ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے بیٹی کا جہیز لوٹ لیا

6ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے بیٹی کا جہیز لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 46 جنوبی کے شہروز احمد کے گھر میں داخل ہو کر چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو جگا کر یرغمال بنا لیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کر کے گھر سے نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات کپڑے اور دیگر سامان جو کہ بیٹی کے جہیز کے لیے رکھا تھا لوٹ کر لے گئے ،

محلہ حسین آباد کے توقیر احمد کے کریانہ سٹور میں داخل ہو کر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ون پوائنٹ پر نقدی اشیائے خرونوش اور موبائل وغیرہ چھین لیے ،شمس اباد کے محسن لکھے ورکشاپ میں داخل ہو کر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ظہر پر نقدی و موبائل چھین لیے جبکہ سروسز کالونی کے محمد مجاہد کے گھر سے بھاری مالک کا گھریلو سامان ،117 شمالی کے ممتاز احمد کے گھر سے 13 لاکھ روپے کا مال و زر ، فاروقہ کے اختر محمود کے ہوٹل سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان ،124 جنوبی کے قیصر عباس کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی،احسان کالونی سے محنت کا محمد ابوبکر کا رکشہ،ظفر اﷲ چوک سے محمد شہزاد کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں