گرلز گائیڈ کی تربیت بچیوں میں خوداعتمادی کیلئے ضروری :کلثوم منشاء
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن کلثوم منشاء نے کہا ہے کہ بچیوں کو روزمرہ کی مشکلات سے نمٹنے اوران میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے گرلز گائیڈ کی تربیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
دنیا بھرمیں خواتین آبادی کے لحاظ سے اکثریتی طبقہ ہے اور ان کے متحرک کردار کے بغیر قوموں کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز گائیڈ کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی کیمپ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج گرلز گائیڈ صغریٰ عالم اور دیگر تربیتی عملہ و گائیڈز بھی موجود تھیں ۔