سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس گالا خوش آئند ہے ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام  قائد اعظم سپورٹس گالا خوش  آئند ہے ،عامر سلطان چیمہ

سرگودہا (سٹاف رپورٹر)سابق ایم این اے و صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس گالا کا انعقاد ہر لحاظ سے مثبت اور خوش آئند ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ، قائد اعظم سپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کے انعقاد کے حوالہ سے صدر پر یس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور ان کی ٹیم مبارکباد و خراج تحسین کی حقدار ہے ، وہ قائد اعظم سپورٹس گالا کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ممبران پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ قبل ازیں سرگودھا پریس کلب آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں