زرعی قرضے حاصل کر کے ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ فہرستیں تیار
بار بار نوٹس کے ادائیگیاں نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع ، گارنٹر بھی پھنسیں گے ،عدم ادائیگی پر زرعی بینک مالی بحران کاشکار،زرعی زمینیں ضبط کرنے کی سفارش
سرگودہا (سٹاف رپورٹر)زرعی ترقیاتی بینک سے قرضے حاصل کر کے ادا نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کیلئے شکنجہ تیارکر لیا گیا ، فہرستیں بھی مرتب کر لی گئیں اور اس حوالے سے کریک ڈائون کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق نادہندگان کی بڑی تعداد نے زرعی ترقیاتی بینک سے قرضے حاصل کر کے لاکھوں روپے کے واجبات دبا رکھے ہیں جنہیں بار بار نوٹس دینے کے باوجود ادائیگیوں کیلئے لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ،واجبات کی عدم ادائیگی سے ادارہ کو بھی شدید مالی بحرا ن کا سامنا ہے ،جس پر نادہندگان کی فہرستیں محکمہ مال کو ارسال کرتے ہوئے ان کی زرعی زمینیں ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ نا دہندگان کے علاوہ ان کی گارنٹی دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے کارروائی جلد متوقع ہے جس میں مقدمات کا اندراج اور عدم ادائیگی پر گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔گرفتاریوں کے بعد سزائیں اور جرمانیں بھی ہوں گے۔