پپلاں:کمسن لڑکے سے بدسلو کی کے مقدمے میں ملزم گرفتار

 پپلاں:کمسن لڑکے سے بدسلو کی کے مقدمے میں ملزم گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں اور SSOIU سرکل پپلاں کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کمسن لڑکے سے بدسلوکی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محمد رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ میانوالی پولیس کمسن بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں