260لٹرشراب برآمد 3افراد کیخلاف مقدمات درج
شاہ پور(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرکل شاہ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
پولیس تھانہ جھاوریاں نے ملزم محمد امتیاز سے 60 لٹر شراب، تھانہ شاہ پور سٹی نے داؤد ریاض مسیح سکنہ شاہ پور سٹی 40 لٹر شراب اور نزاکت حسین سکنہ جھاوریاں کے ڈیرے پر چھاپہ مارکر 160 لٹر شراب اور دیگر کشید کرنے والا سامان برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔