سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے پیرا فورس متحرک، بھلوال سمیت صوبہ بھر سے ریکارڈ طلب

  سرکاری اراضی واگزار کرانے  کیلئے پیرا فورس متحرک، بھلوال  سمیت صوبہ بھر سے ریکارڈ طلب

بھلوال (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے پیرا فورس کو متحرک کر دیا ہے ، جس کے تحت بلدیاتی اداروں اور محکمہ ریونیو سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھلوال، سرگودھا سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کیے گئے ہیں، جن میں بعض مقامات پر غیر قانونی ٹاؤن اور کچی آبادیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے نہ صرف یہ اراضی واگزار کرانے بلکہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور رقوم کی ریکوری کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں