ملازم کا اغوا روکنے پر برگر شاپ مالک پر چاقو سے وار
عامر نے حیدر علی کو لے جانے کی کوشش کی، بلال کو زخمی کر کے فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملازم کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر برگرشاپ مالک کو چاقو کے وار کر کے گھائل کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ شاہپور صدر میں محمد بلال کی برگر شاپ میں داخل ہو کر عامر وغیرہ نے اسکے ملازم حیدر علی کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر بلال کو چاقوکے پے در پے روار کر کے مضروب کر دیا، اور فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان حیدر علی سے زبردستی دوستی کرکے ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔